نیب کی کارروائی، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈاور ناصر عباس کے برادر نسبتی گرفتار 

64

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ناصر عباس کے برادر نسبتی رضا عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ جاوید عرف کنچا کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری گلستان جوہر بلاک 6 میں ہونیوالی بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 2 دن قبل ضمانت پانے والے کرپشن چارجز میں گرفتار سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس رہائی پاتے ہی ایک بار پھر قانون کے شکنجے میں آگئے۔ملزمان کی گرفتاری حالیہ دنوں میں دائر کردہ کرپشن ریفرنس پرکی گئی۔ گرفتارملزمان پرگلستان جوہر بلاک 6 میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سمیت بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔نیب کے مطابق کرپشن ریفرنس میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو نوید اظہار بھی مطلوب ہیں جن کی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں آجائیگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ