۔383امیدوار کروڑوں روپے کے بینک نادہندہ نکلے 

58

لاہور(نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018 ء کے لیے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ‘383 امیدوار کروڑوں روپے کے بینک ڈیفالٹر نکلے ہیں،جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو بینک ڈیفالٹر 100افراد کی فہرست بھجوا دی ہے جن میں حنا ربانی کھر اور میاں منظور احمد وٹو نمایاں نام ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حنا ربانی کھر نے این اے 182 سے کا غذ ت
نامزدگی جمع کرائے تھے،ان کے علاوہ نوید مختار 570 ملین ، یعقوب شیخ 560 ملین ، راشد یعقوب 528 ملین کے نادہندہ ہیں جبکہ ملک وحید خان 5 ملین کے ڈیفالٹر ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنما فہمیدہ مرزا بھی بینکوں کی نادہندہ نکلی ہیں اور ان کے ذمے 276 ملین روپے واجب الادا ہیں جبکہ انہوں نے اپنی شوگر ملوں کے 504 ملین روپے کے قرضے معاف کرائے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ