امیدوار 29 جون تک جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرا دیں، الیکشن کمیشن

44

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے پہلے 29 جون 2018ء تک جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرا دیں۔ الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کی تھیں کہ امیدوار جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کریں تاہم اگر کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے وقت کسی بھی وجہ سے جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ منسلک نہیں کیا جا سکا تو یہ
سرٹیفکیٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرایا جا سکتا ہے۔اس ضمن میں ریٹرننگ افسران کو تحریری ہدایت بھی جاری کی گئی تاہم الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے اطلاعات ملی ہیں کہ امیدواران سے ریٹرننگ افسران دوران اسکروٹنی ہی جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ طلب کر رہے ہیں لہٰذا اس بات کی ازسرنو وضاحت کی جاتی ہے کہ امیدواران جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے یعنی 29 جون 2018ء تک دفتری اوقات میں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں