ایم کیو ایم کی تقسیم کا ساتھ نہیں دوں گا، فاروق ستار

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کی تقسیم کا بالکل بھی ساتھ نہیں دیں گے، میں بہادرآباد کے ساتھیوں کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ اب ہمیں اپنا مسئلہ حل کرلینا چاہیے اور مل کر ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا چاہیے کیونکہ یہی عقلمندی ہے، سندھ میں ایم کیو ایم کا ووٹ تقسیم نہیں ہوناچاہیے۔ جمعرات کو کراچی سٹی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتخابات سے قبل دھاندلی جاری ہے، سرکاری گاڑیوں پر پیپلزپارٹی کے پرچم
آویزاں ہیں، صحیح مردم شماری نہ ہونے کا سب سے زیادہ نقصان ہمیں ہو رہا ہے، ہمیں ترقیاتی فنڈز نہیں ملتے، ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی بیرون ملک سے فنڈنگ بھی دھاندلی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، سندھ میں مزید صوبے بنائے جائیں، اس لیے ہم آئین میں ترمیم کرکے مزید انتظامی یونٹس بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ