بلوچستان میں پولیو تیسرا کیس سامنے آگیا

55

کو ئٹہ (آ ئی این پی) بلوچستان میں پولیو کی روک تھام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، صوبے سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، رواں سال صوبے سے پولیو کا یہ تیسرا کیس ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیو کا نیا کیس دکی کے علاقے کلی بابڑان کی یونین کونسل صدر سے ر پورٹ ہوا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کا شکار محمد عثمان کی عمر 18 ماہ ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ رواں سال سامنے آنے والے تینوں کیس ضلع دکی سے ہی رپورٹ ہوئے ہیں، دکی کے علاوہ پاکستان میں کہیں اور سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محمد عثمان کو انسداد پولیو کی گزشتہ 6 مہمات کے دوران صرف ایک بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکے۔ دکی سے پہلاکیس رواں سال مارچ اور دوسرا کیس مئی میں رپورٹ ہواتھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں