ٹرمپ کے امن منصوبے پر بات چیت امریکی وفد کا آیندہ ہفتے دورہ مشرق وسطیٰ

25

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے تجویز کردہ متنازع امن منصوبے ’صدی کی ڈیل‘ پر مزید بات چیت کے لیے امریکی مندوبین آئندہ ہفتے
مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کریں گے۔اسرائیل کے عبرانی چینل 10 کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ آئندہ ہفتے اسرائیل، مصر، سعودی عرب اور خطے کے دوسرے ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ ان ممالک کی قیادت سے امریکی امن منصوبے کے نفاذ اور اس پرعمل کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ عبرانی ٹی وی کے مطابق امریکی مندوب خطے کے دوست ممالک سے ملاقاتوں میں فلسطین کے کشیدگی اور شورش کے شکار علاقے غزہ کی پٹی میں انسانی صورت حال پر بھی بات چیت کریں گے۔
امریکی امن منصوبہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ