لبنان: مہاجر کیمپ کے باہرالیکٹرانک گیٹس کی تنصیب پر فلسطینی سراپا احتجاج

30

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ کے باہر پولیس کی جانب سے الیکٹرانک گیٹ نصب کیے جانے کے خلاف پناہ گزین کیموں میں رہنے والے فلسطینی مہاجرین نے احتجاج
کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت کے نواح میں قائم عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ، المیہ اور ومیہ پناہ گزین کیمپوں کے فلسطینی بھی بہ طور احتجاج گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے نام نہاد سیکورٹی انتظامات کی آڑ میں عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ کے باہر الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے الیکٹرانکس گیٹس فوری طورپر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے لبنانی حکام کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی آزادی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔ فلسطینی نمایندہ شخصیات اور تنظیموں کی طرف سے پناہ گزین کیمپ کے باہر الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے کے اقدام کو نسل پرستانہ پالیسی اور اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا۔
الیکٹرانک گیٹ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ