سوئٹرزلینڈ:سیلفی لینے کے چکر میں غیرملکی سیاح اونچی دیوار سے گر کر ہلاک

41

برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئٹرزلینڈ میں ایک برطانوی اور ایک آسٹریلوی سیاح سیلفی کا شوق پورا کرنے کے لیے 90 میٹر اونچی دیوار سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ سوئٹرزلینڈ کے ساحلی شہر لشبونا کے قریب پیش
آیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 40 سالہ برطانوی سیاح اور 30 سالہ آسٹریلوی خاتون نے ایک خاکروب سے کہا کہ وہ ان کی سیلفی بنائے جب کہ وہ دونوں 90 فٹ بلند دیوار پر چڑھ گئے۔ ساحلی شہر کی ریسکیو فورس کے سربراہ روی پیریرا دا ٹیرا نے بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سیلفی کے دوران ان میں سے ایک کا پاؤں پھسلا اور وہ گرنے لگا تو دوسرے نے اسے بچانے کی کوشش کی چنانچہ دونوں اونچی دیوار سے نیچے آگرے اور دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ بھی امکان ہے کہ وہ خود سیلفی بنا رہے تھے کہ ان کے ہاتھ سے موبائل گرا اور وہ اسے پکڑنے کے لیے لپکے۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں سیلفی کے جنون نے ایسے کئی المناک حادثات کو جنم دیا ہے۔ سیلفی کے شوقین بلند عمارتوں، پہاڑوں سے گرنے یا پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔
سیلفی ؍ ہلاک

Print Friendly, PDF & Email
حصہ