سعودی عرب کا روس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار

128
ماسکو: روسی صدرولادیمیر پیوٹن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کا استقبال کررہے ہیں
ماسکو: روسی صدرولادیمیر پیوٹن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کا استقبال کررہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ماسکو میں فٹ بال کے عالمی کپ کے موقع پرروسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی ولی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تیل کی عالمی منڈی میں روس کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔دوسری جانب پیوٹن نے ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شہزادہ محمد بن سلمان کی شرکت پر انہیں بہت خوشی ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ