بھارت میں کھلے پیسے نہ دینے پردکاندارکا گاہک پرچھری سے حملہ

33

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں دکاندار نے معمولی بات پر گاہک کو چھری سے پے درپے وارکرکے زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے شہرجمشید پورمیں گاہک نے 15 روپے کی چاکلیٹ خریدنے کے لیے 500 روپے کا نوٹ دکاندارکو پیش کیا، جس پردکاندارنے کھلے پیسوں کا مطالبہ کیا اورنہ ملنے پر طیش میں آکر گاہک پرچھری سے حملہ کردیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ64 سالہ دواریکا گرم دماغ کا شخص ہے۔ دوسری جانب زخمی ہونے والا بھگت مہاٹو پیشے کے اعتبار سے
رکشا ڈرائیور ہے، جو اپنے بچوں کے لیے چاکلیٹ لینے پان کی دکان پر گیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
بھارت /گاہک زخمی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ