وینزویلا: سپریم کورٹ نے صدر مادورو کے انتخاب پر اعتراضات مسترد کر دیے

31

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کی سپریم کورٹ نے صدر نکولس مادورو کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کر دیے۔ مادورو نے رواں برس مئی میں دوسری مدت صدارت کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ ٹوئٹر پیغام کی صورت میں نشر کیا گیا، تاہم اعتراضات مسترد کرنے کے حوالے سے قانونی وجوہات اور ان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ
اعتراضات کے حوالے سے اپیل صدارتی الیکشن کے امیدوار ہنری فالکن کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جو انتخابات کے دوران مادرو کے مرکزی حریف تھے۔اس دوران اپوزیشن نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ دوسری جانب امریکا، یورپی یونین اور کئی لاطینی امریکی ممالک نے مادورو کے صدارتی الیکشن میں دوبارہ کامیاب ہونے پر شدید تنقید کے ساتھ انتخابی عمل کی مذمت بھی کی تھی۔
وینزویلا/ اعتراضات مسترد

Print Friendly, PDF & Email
حصہ