مہاجرین کے معاملے پر چانسلر مرکل  اور وزیر داخلہ میں اختلافات بڑھ گئے

38

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) مہاجرین سے متعلق پالیسی پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور وزیرداخلہ ہورسٹ زیہوفر کے درمیان اختلافات میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔ اس تناظر میں دونوں رہنماؤں کی جماعتیں اپنی اپنی راہیں الگ کر سکتی ہیں۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور وفاقی وزیرداخلہ ہورسٹ زیہوفر کے درمیان مہاجرین سے متعلق پالیسیوں پر اخلافات کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات ناکام رہے ہیں۔ زیہوفر سخت سرحدی چیکنگ کے حق میں ہیں، جب
کہ مرکل یورپی یونین کی سطح پر ایک حکمت عملی چاہتی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق باویریا میں برسر اقتدار کرسچیئن سوشل یونین چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین کے ساتھ پارلیمانی اتحاد ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ باویریا صوبے سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر سیاست دان نے بتایا کہ یہ دونوں جماعتیں الگ ہونے سے زیادہ دور نہیں ہیں۔
جرمن چانسلر ؍ وزیر داخلہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں