ایران :انسانی حقوق کی کارکن  نسرین ستودہ دوبارہ گرفتار

34

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی سیکورٹی فورسز نے انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل نسرین ستودہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خاوند رضا خاندان نے فیس بُک پر ایک پوسٹ میں ان کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ تہران میں گھر سے گرفتاری کے بعد انہیں ایوین جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو شہریوں کو گرفتار کرنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے۔ نسرین ستودہ کو
اس سے پہلے 2010ء میں ایران کی قومی سلامتی کونقصان پہنچانے اور پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں 6 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ان پر قانون کی پریکٹس کرنے پر پابندی عاید کردی تھی۔ انہوں نے 2012ء میں جیل میں اپنی بیٹی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کردی تھی اور مسلسل 50 روز تک یہ بھوک ہڑتال جاری رکھی تھی۔
ایران ؍ گرفتاری

Print Friendly, PDF & Email
حصہ