جنوبی افریقا میں ایک اور مسجد پر حملہ‘ 2 نمازی شہید

169
کیپ ٹاؤن: نواحی قصبے مالمس بری میں نمازیوں کے قتل کے بعد مسجد کو سیل کردیا گیا ہے‘ حملہ آور کی لاش باہر میدان میں پڑی ہے
کیپ ٹاؤن: نواحی قصبے مالمس بری میں نمازیوں کے قتل کے بعد مسجد کو سیل کردیا گیا ہے‘ حملہ آور کی لاش باہر میدان میں پڑی ہے

کیپ ٹاؤن (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا میں ایک اور مسجد پر حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 2 نمازی شہید ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی علی الصبح رونما ہوا۔ جس میں شہید ہونے والے دونوں نمازیوں پر چاقو سے حملے کیے گئے تھے۔ حملہ آور کے چاقو کے وار سے
کئی دوسرے لوگ بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واردات کیپ ٹاؤن کے قریبی قصبے مالمس بری میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ واردات کے وقت مسجد میں موجود افراد فجر کی نماز ادا کرنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
جنوبی افریقا ؍ حملہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ