حزب اللہ بلوسندھ مدرسۃالاسلام یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ رکن منتخب

22

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ میں افیسرز کی مختص نشست پر جمعرات کے روز انتخابات منعقد کیئے گئے۔ جس میں حزب اللہ بلو کامیابی حاصل کرکے تین برس کے لیے سینڈیکٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔ حزب اللہ بلو ایس ایم آئی یو میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرکے طور پراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وہ سینڈیکیٹ میں یونیورسٹی کے انتظامی افسران کی
نمائندگی کریں گے۔رجسٹرار گلزار احمد مغل کی زیر قیادت ہونے والے انتخابات میں کل چار امیدواروں نے حصہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ