لانڈھی انڈسٹریل ایریاسے ملزم  گرفتار،آدھاکلو ہیروئن برآمد

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے 500گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مرتضی چورنگی داتا دربار ہوٹل لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر 500گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔برآمد کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 50لاکھ
روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ملزم کے خلاف متعلقہ اے این ایف تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ