رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں 12 ملزمان پکڑے گئے

64

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ، ایرانی ڈیزل اور مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایف بی ایریا اور بلال کالونی کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان علم خان عرف حیات ڈسکو ، عبدالسلام عرف سلام اور راجا جمالی عرف راجا کو گرفتار کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں ، رینجرز نے ڈیفنس ، کلفٹن اور زمان ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان رشید احمد، فضل سبحان ، امجد حسین صدیقی اور جمشید احمد انصاری کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں ،سرجانی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منیر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا، قائد آباد پولیس نے کارروائی
کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایرانی ڈیزل فروخت کرنے والے ملزم شفقت محمود کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 10 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ،سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز راجا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ