غیرحاضر نہیں، 5 ہزار آپریشن کیے ہیں، ڈاکٹر ریحانہ شاہ

42

کراچی ( پ ر)عباسی شہید اسپتال اور کے ایم ڈی سی کے شعبے آرتھوپیڈکس کی سربراہ ڈاکٹر ریحانہ علی شاہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل کی اشاعت میں ایک خبر کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے حوالے سے شامل ہے جس میں میرے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے۔ مذکورہ خبر میں کہا گیا ہے کہ میں چند برس پہلے 5 سال تک ڈیوٹی سے غیر حاضری رہی اور میں نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ Submit کیے۔ میں اس خبر کی پرزور تردید کرتی ہوں۔ ثبوت کے طور پر کے ایم ڈی سی کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ موجود
ہے۔ عباسی اسپتال کے آپریشن تھیٹر کے ریکارڈ کے مطابق بھی گزشتہ سالوں میں تقریباً 5ہزار آپریشن ہوئے ہیں جو میں نے سپروائز کیے ہیں اور خود بھی کیے ہیں، اس کے علاوہ مستقل او پی ڈی اور وارڈ کے راؤنڈ بھی کیے ہیں اور میٹنگز اور کانفرنسز میں بھی شریک ہوئی ہوں، جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ کم از کم مجھ سے مؤقف لے لیا ہوتا تو اچھا ہوتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ