گلشن اقبال :فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں واقع فرنیچر کی دکان میں خوفناک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا ،فائر بریگیڈ نے 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13/D/1وسیم باغ کے قریب واقع فرنیچر کی دکان میں جمعرات کی سہ پہر تقریباً 3بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرتے ہو ئے دکان اور اوپر قائم گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ کے شعلوں اور دھوئیں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی
3گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ۔ترجمان نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے میں واقع وسیم باغ کے سامنے رہائشی عمارت کی بیسمنٹ میں موجودلکڑی کے کارخانے میں لگی۔کارخانے سے متصل دوسری رہائشی عمارت خالی کرالی گئی ،آگ بیس منٹ میں کیمیکل ہونے کے باعث پھیل لگی تاہم فوم اسپرے کے بعدآگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیاجبکہ آگ موجودکیمیکل کے ڈرموں کے باعث لگی، تیز ہوا کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور اس کو قابومیں کرنے کیلیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل شروع کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور گدے جل گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ