عزیزبھٹی کے علاقے  سے3کارلفٹرگرفتار،8 گاڑیاں برآمد

51

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے سی ایل سی پولیس نے عزیز بھٹی کے علاقے میں کارروائی کے دوران گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے 3کارندوں کو گرفتار کرکے 8مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں، ملزمان نے 100 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرکے اندرون سندھ فروخت کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس نے عزیز بھٹی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3خطرناک کار لفٹر حسین بخش سولنگی عرف ڈاڈا ، خمیسو ملاح عرف کھمو اور پرمانند عرف پمومل کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی اے سی ایل سی اسد رضا نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کی نشاندہی پر سانگھڑ، حیدرآباد اور میرپور خاص کے علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے
چوری شدہ 8 کاریں برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش 100 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کا ایک ساتھی لیاقت علی 4جون کو گرفتار کیا تھا ، گرفتار ہونے والے ملزم کی نشاندہی پر ہی کارلفٹر گروپ کے مزید 3 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈیفنس ، کلفٹن اور شاہراہ فیصل کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے تھے ، ملزمان زیادہ تر گاڑیاں مہران اور کورے چوری کرتے تھے۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد ملزم گل تھیم کو فروخت کرتے تھے جس کے ملزم گل تھیم گاڑیوں کا کلر چینج اور نمبر پلیٹ تبدیل کرکے اندرون سندھ کے مختلف شہروں شہداد پور ،میرپور خاص اور ٹنڈوالہیار میں ایک سے دو لاکھ روپے تک میں فروخت کرتا ہے ، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ