اہل پاکستان عالم اسلام کے مظلوم افراد  کوعیدکی خوشیوں میںیادرکھیں،اسماسفیر

28

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید اللہ کی طرف سے اجتماعی خوشی کا موقع ہے جس میں دل تشکر کے جذبات سے لبریز ہے۔اس موقعے پر نفرتوں عصبیتوں اور ناراضگیوں کو بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگائیں۔یہ بات جماعت اسلامی خواتین
کراچی کی ناظمہ اسماء4 سفیر نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ باہم الفت محبت کو فروغ دیں۔قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے ماہ رمضان میں سعی و محنت کی اور اللہ کو راضی کیا۔عیدکی خوشیوں میں فلسطین کشمیر اور تمام عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں کہ اللہ ان مسلمان بھائیوں کو مشکل سے نکالے۔اور عید کے دن دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو نیک اور عادل حکمران عطا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ