نیب نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو 20جون کو طلب کرلیا

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب نے طلب کرلیا ہے ۔نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو جاری کیے گئے نوٹس کے متن کے مطابق مفتاح اسماعیل کو 20جون کو نیب کراچی کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے مفتاح اسماعیل پر ایس ایس جی سی چیئرمین کی حیثیت سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے مذکورہ ٹھیکو ں کی منظوری مفتاح اسماعیل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔ نیب کے مطابق مفتاح اسماعیل نے5 قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی
ایل کو دیے، ٹھیکوں میں عدالت عظمیٰکے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی‘ مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی کی نشست پر عام انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ