بہتر اسلوب حکمرانی کیلیے قانونی شعبے کی تشکیل نو ضروری ہے،وزیراعظم 

100
اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد(اے پی پی)نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے اور بہتر اسلوب حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے قانونی شعبے کی تشکیل نو اشد ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات قانون و انصاف ڈویژن کی کارکردگی کے بارے میں جمعرات کو وزیراعظم آفس میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانونی شعبے میں ایسا جامع منصوبہ وضع کیا جائے جس سے آئندہ جمہوری حکومت کو وزارت کی تشکیل نو میں مدد ملے ۔ علاوہ ازیں وزارت قومی غذائی تحفظ کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کر تے ہوئے نگراں وزیراعظم نے وزارت قومی غذائی تحفظ کو ہدایت کی ہے کہ زراعت کو معیشت کے ایک فعال شعبے میں تبدیل کرنے کے لیے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کی بہبود کے لیے جامع منصوبہ وضع کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ