شریف برادران سے تخت لاہور چھین لیں گے‘آصف زردای

232
اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آصف علی زرداری سے ملاقات کررہے ہیں، مخدوم احمد محمود بھی موجود ہیں
اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آصف علی زرداری سے ملاقات کررہے ہیں، مخدوم احمد محمود بھی موجود ہیں

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شریف برادران سے تخت لاہور چھین لیں گے‘ ناکام خارجہ پالیسی نے ملک کا وقار مجروع کیا‘ پی پی نے ہمیشہ عدالت عظمیٰ کو اپنے ماتھے کا جھومر سمجھا۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اوکاڑہ اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا کا م خارجہ پالیسی نے ملک کا وقار مجروع کر دیا ہے‘ پی پی
پی ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی پر یقین رکھتی ہے‘ آزاد خارجہ پالیسی بی بی شہید کا فلسفہ تھا خواتین کو با اختیار بنانا اِن کا مشن تھا‘ پیپلز پارٹی کا مشن ملک سے دہشت گردی، بیروزگاری، جہالت اور غربت کا خا تمہ ہے‘ بلاول آنے والا روشن کل ہے‘ ہم سب بے نظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر پو ری کر یں گے‘ تخت لاہور اس با ر اِن سے چھین لیں گے‘ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا وقار بلند کیا ہے‘ عدالت عظمیٰ کو اپنے ماتھے کا جھو مر بنا یا ہے۔