پی ایس ایل ‘کراچی کنگزنے پشاور زلمی کوشکست دیدی

314
دبئی: کراچی کنگز کے کھلاڑی مخالف ٹیم کی وکٹ لینے کے بعد پرجوش نظر آرہے ہیں
دبئی: کراچی کنگز کے کھلاڑی مخالف ٹیم کی وکٹ لینے کے بعد پرجوش نظر آرہے ہیں

دبئی(نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 132 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔دبئی میں جاری پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کا ساتواں میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان منعقد ہوا۔ میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور فتح کے لیے کراچی کنگز کو 132 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں کراچی کنگز نے ایک مشکل مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے دی۔پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی اور کراچی کنگز کی
قیادت عماد وسیم کررہے ہیں۔پشاور زلمی نے 132 رنز کا ہدف دیا جس کو کراچی کنگز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔