جیکب آباد، پیما کے تحت مفت طبی کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کا معائنہ

38
جیکب آباد: پیما کے تحت تین روزہ مفت طبی کیمپ کے دوسرے روز مریضوں کے آپریشن کیے جارہے ہیں
جیکب آباد: پیما کے تحت تین روزہ مفت طبی کیمپ کے دوسرے روز مریضوں کے آپریشن کیے جارہے ہیں

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) جیکب آباد کے تحت گل میڈیکل سینٹر میں تین روزہ مفت آنکھوں کے کیمپ کے دوسرے دن بھی ملحقہ بلوچستان او ر دیہات سے عوام کا کیمپ آمد کا سلسلہ تیز بارش کے باوجود جاری رہا۔ چار سو کے قریب او پی ڈی میں رجسٹریشن رہی۔ بعد ازاں فیکو سرجن ڈاکٹر ریاض میمن، فیکو ڈاکٹر محمد ہاشم قریشی، ڈاکٹر اعجاز اور نیاز احمد نے انتہائی محنت سے 130 سے زائد آپریشن کیے جبکہ ڈاکٹر عبدالرشید، ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈاکٹر نصراللہ کی نگرانی میں مریضوں اور ڈاکٹروں کی کوآرڈینیشن کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم بدستور سرگرم رہی۔ کیمپ میں مفت آپریشن، ادویات، لینسز، کھانا اور رہائش مہیا کی جارہی ہے۔