شین واٹسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 وکٹیں لینے والے تیسرے آسٹریلوی بولر بن گئے

57

دبئی (نمائندہ خصوصی) سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے آسٹریلوی بولر بن گئے ، انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں 3 وکٹیں لیکر 200 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا، آسٹریلیا کی طرف سے اس سے قبل ڈرک نینز اور شان ٹیٹ بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ڈرک نینز 257 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، شان ٹیٹ 218 وکٹیں لیکر دوسرے اور واٹسن 201 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر آ گئے، ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کو حاصل ہے جنہوں نے 413 وکٹیں لے رکھی ہیں۔