ایرانی قونصل جنرل کا جماعت اسلامی سندھ کے دفتر کا دورہ‘ معراج الہدیٰ سے ملاقات

201
کراچی، امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی سے ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی ملاقات کر رہے ہیں
کراچی، امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی سے ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی ملاقات کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں متعین ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر قبا آڈیٹوریم پہنچ کر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے علاوہ جامع مسجد قبا ء اور قبا کمپلیکس کا دورہ اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ایرانی قونصل جنرل کا استقبال کیا،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران کے جرأت مندانہ موقف کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادراسلامی ملک ہے، عالمی حالات کے پیش نظر اتحاد امت آج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان وایران کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہونا چاہیے ، فوری طور پر پاکستان وایران میں بینکاری تعلقات قائم کرنے وفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے اہل پاکستان کیلیے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ دوست ملک ہے۔ ایران ہر دائرے میں پاکستان کی مدد کرنے کیلیے تیار ہے، دونوں پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے خیر خواہ اور مفادات کے محافظ ہیں۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر وسابق اراکین قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، عبدالغفار عمر، مظفر احمد ہاشمی اور محمد لئیق خان بھی موجود تھے۔