ہاکی کو زندہ رکھنا جامشورو ایسوسی ایشن کا بڑا کارنامہ ہے ‘طار ق خان

122
کراچی:ندیم ملک ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا طارق خان کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی:ندیم ملک ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا طارق خان کے ساتھ گروپ فوٹو

کوٹری(جسارت نیوز) صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلوں ضروری ہیں اس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوتا ہے ، ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس گورنمنٹ ٹیکنکل کالج حیدرآباد طارق خان نے پہلا ندیم ملک میموریل انٹرکلب ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا ہاکی ہمارے ملک میں ذوال پذیر ہے ایسے میں قومی کھیل کو زندہ رکھنا جام شورو ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کوبڑا کارنامہ ہے انھوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لئے آرگنائزر کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، اس موقع پرمہمان اعزازی ڈائر یکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج عمر کوٹ سلیم اقبال نے کہا کہ آج کے دور میں ہاکی کا ایونٹ کرانے کیلئے آرگنائر ز کو بڑی محنت کرنی پڑھتی ہے مگر نام نہاد آرگنائزر اور ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ہاکی کو تباہ کردیا ہے ایسوسی ایشن کے عہدید اران بن جاتے ہیں جب کہ ایونٹ آرگنائزنہیں کرتے ‘ انھوں نے کہا کہ ہم سب مل کر قومی کھیل کی ترقی کے لئے اور فروغ کے لئے کام کریں گے،اس موقع پر اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامر کفایت اور دیگر موجود تھے ، ملک اسد سکندر کے کوآرڈینیٹر جہانگیر سہڑو نے مہمان خصوصی طارق خان کو،آرگنائزنگ کمیٹی کے وحید شیخ نے مہمان خصوصی اعزازی سیلم اقبال کو جبکہ سید مسرت علی شاہ نے عامر کفایت کو اجرک کے تحائف دیے۔