شام: اسدی فوج کی جارحیت جاری مزید 36 شہری شہید

300
دمشق: شام کے علاقے مشرقی غوطہ پر اسدی اور روسی افواج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک زخمی خاتون کو نکالا جا رہا ہے‘ چھوٹی تصاویر میں جارحیت کا شکار ہونے والے بچوں کو امدادی اہل کار طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کررہے ہیں

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں حکومتی فورسز کی بمباری سے مزید 36 شہری شہید ہو گئے ہیں۔ صدر بشارالاسد کی فورسز باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید بمباری کی وجہ سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنا مشکل ہے۔ اتوار سے جاری بمباری کی وجہ سے مشرقی غوطہ میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔ غوطہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔