امریکی وفد پر انڈوں اور چپلوں کی بارش

100
امریکی وفد پر انڈوں اور چپلوں کی بارش
امریکی وفد پر انڈوں اور چپلوں کی بارش

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی شہریوں نے جمعرات کے روز مغربی کنارے میں آنے والے امریکی کانگریس کے وفد پر انڈے اور چپلیں پھینکیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی شہریوں نے امریکی صدر کے اعلان القدس کے خلاف احتجاج کے طور پر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بیت المقدس سے متعلق امریکی پالیسی کی مذمت کی گئی تھی۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہل کاروں نے امریکی وفد کو اپنی حفاظت میں گاڑی میں سوار کرکے واپس بھیج دیا۔
مقبوضہ بیت المقدس: ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف فلسطینی شہری احتجاج کے دوران امریکی وفد پر انڈے اور چپلیں پھینک رہے ہیں