وزیراعظم شاہد خاقان 2روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے 

501
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ترکمانستان ائرپورٹ پر مقامی حکام استقبال کررہے ہیں
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ترکمانستان ائرپورٹ پر مقامی حکام استقبال کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے، جہاں وہ تاپی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ترکمانستان پہنچے، ائرپورٹ پر ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین نے وزیراعظم کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر توانائی جام کمال خان بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں، اپنے 2 روزہ دورے میں وزیراعظم ترکمانستان کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اور تاپی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔