مصر نے 4 روز کے لیے رفح گزرگاہ کھول دی

125
غزہ: رفح گزرگاہ کھولے جانے کے بعد محصور فلسطینی مصر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں
غزہ: رفح گزرگاہ کھولے جانے کے بعد محصور فلسطینی مصر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری حکومت نے فلسطین میں محصورشہریوں کے لیے رفح گزرگاہ کھول دی۔ خبررساں اداے کے مطابق رفح گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ صرف 4 روز کے لیے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مصر میں متعین فلسطینی سفیر دیاب لوح نے رفح گزرگاہ کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مصری صدر عبدالفتاح سیسی کا شکریہ ادا کیا۔ مصری حکومت کی طرف سے پہلے بھی گزرگاہ کھولنے کا اعلان کیاگیا تھا ،تاہم بعد میں فیصلہ معطل کردیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھاکہ رفح گزرگاہ کومحض اخلاقی تقاضوں کے پیش نظر کھولا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 2003ء میں غزہ کی پٹی کا محاصرہ کرنے کے بعد اس پر پابندیاں عاید کردی تھیں۔