انقرہ میں پاک ترک ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا اجلاس

250
انقرہ : سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) ضمیرالحسن کی قیادت میں وفد اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاک گروپ کے اجلاس میں شریک ہے 
انقرہ : سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) ضمیرالحسن کی قیادت میں وفد اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاک گروپ کے اجلاس میں شریک ہے 

اسلام آباد (اے پی پی) پاک ترک اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) کا اجلاس بدھ کو انقرہ میں ہوا۔ ڈپٹی چیف آف ٹرکش جنرل اسٹاف جنرل امت دندار نے ترک وفد جبکہ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) ضمیرالحسن نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس کے دوران دونوں وفود نے فوجی تربیتی تعلیم، دفاعی صنعتی تعاون، علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، بالخصوص افغانستان اور مشرق وسطی کی صورتحال کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر بحث کی۔ اجلاس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل(ر) ضمیر الحسن نے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل ہولوسی آکار سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران علاقائی و بین الاقوامی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) ضمیر الحسن نے ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع، انڈر سیکرٹری برائے دفاعی صنعت سے بھی ملاقات کی اور دفاعی صنعتی فرم کے علاوہ قونیا اور استنبول میں معروف ثقافتی مقامات کا دورہ کیا۔ فریقین نے دفاع اور سلامتی سے متعلق شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ایچ ایل ایم ڈی جی کا اگلا اجلاس رواں سال پاکستان میں منعقد ہوگا۔