تباہ ہونے والے ایرانی مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

58
تہران: تباہ شدہ طیارے کے ملبے سے لاشیں اور باقیات نکالنے کا کام جاری ہے
تہران: تباہ شدہ طیارے کے ملبے سے لاشیں اور باقیات نکالنے کا کام جاری ہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا۔ ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں نے خراب موسم اور دشوار گزار پہاڑی سلسلے کے باوجودکام جاری رکھا اور ملبہ تلاش کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آسمان ائرلائنز کی پرواز اتوار کی صبح یسوج شہر کے لیے روانہ ہوئی تھی، لیکن زگروز کی پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگئی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ شدید دھند، تیز ہواؤں اور برف باری کے نتیجے میں ابتدائی طور پر تلاش کے کام میں تاخیر ہوئی، جس کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام تک نہیں پہنچ پائے۔ اُدھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔