سعودی عرب: بے قابو گاڑی نے 4 سائیکلسٹ کچل ڈالے‘ دیگر 6 زخمی

63
ریاض: بے قابو گاڑی تلے کچلے گئے افراد کی لاشیں اور تباہ ہونے والی سائیکلیں جائے وقوع پر پڑی ہیں
ریاض: بے قابو گاڑی تلے کچلے گئے افراد کی لاشیں اور تباہ ہونے والی سائیکلیں جائے وقوع پر پڑی ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ایک المناک واقعے میں یرموک اسپورٹس کلب کی سائیکل ٹیم کے 4 کھلاڑی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق واقعہ العریش کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب تربیتی دوڑ کے دوران ایک بے قابو گاڑی سائیکل ٹیم کے کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑی جس کے بعد پولیس، شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ یرموک کلب کے سیکرٹری جنرل محمد داؤد دکام نے بتایا کہ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والا المناک واقعہ انتہائی درد ناک ہے۔