ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گرواٹ کا شکار ہے

474

کراچی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گرواٹ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 110.56روپے سے بڑھ کر110.57روپے اور قیمت فروخت110.66روپے سے بڑھ کر110.67روپے ہو گئی

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی ماریٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.50روپے سے بڑھ کر111.60روپے اور قیمت فروخت111.80روپے سے بڑح کر111.90روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 136.80روپے سے کم ہو کر136.75روپے اور قیمت فروخت138.30روپے سے کم ہو کر138.25روپے ہو گئی اسی طرح30پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 155روپے سے گھٹ کر154.70روپے اور قیمت فروخت156.50روپے سے گھٹ کر156.20روپے پر آ گئی ۔

mm
قاضی جاوید سینئر کامرس رپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com