جنوبی افریقہ میں پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ،6 اہلکار ہلاک

354

جنوبی افریقہ میں نامعلوم مسلح افراد کے پولیس اسٹیشن پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کیپ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں اور ایک آف ڈیوٹی فوجی کو ہلاک کردیا۔ ہولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے دیہاتی علاقے میں واقع پولیس سٹیشن پر ہلہ بول کر اسلحہ چرایا اور تین اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

حملہ آوروں نے پولیس وین چرائی اور دو اہلکاروں کو اغوا کر لیا اور کچھ فاصلے پر انہیں بھی ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔فرار ہونے کی کوشش میں ایک فوجی سامنے آیا تو انہوں نے اسے بھی گولی مار دی۔ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔