ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ کانفرنس اور نمائش Momentum’18 کا آغاز

99
ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ کانفرنس و نمائش Momentum'18سے گورنر سندھ ، محمد زبیرخطاب کررہے ہیں
ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ کانفرنس و نمائش Momentum'18سے گورنر سندھ ، محمد زبیرخطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کی اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے اورنوجوانوں کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم تیار کرنے کی مسلسل کوششوں کے تسلسل میں Momentum کی گرینڈ کانفرنس 19 فروری کوایکسپو سینٹر،کراچی میں شروع ہوگئی ،اس تقریب کا افتتاح گورنر سندھ ، محمد زبیر نے کیا ،یہ دو روزہ گرینڈ کانفرنس 20 فروری کو بھی جاری رہے گی ،کانفرنس میں ٹیکنالوجی انٹریپرینیورز شرکت کررہے ہیں۔معیشت کی ترقی میں اسٹارٹ اپس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے گورنر سندھ ، محمد زبیرنے کہا کہ میں اس اقدام کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو خودمختار بنانے پر Momentum کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،مارکیٹس میں ملازمت کے مواقع قدرے کم ہونے کے باوجود ہماری جامعات ہر سال لاکھوں کی تعداد میں گریجوئیٹس تیار کررہی ہیں جنہیں Start-ups کے ذریعے بڑھایا جاسکتا ہے۔اس کانفرنس میں عالمی ٹیکنالوجی کے سرمایہ کاروں کی موجودگی شرکاء کے لیے معنی خیز ثابت ہوگی۔ حکومت پاکستان بھر میں مزید انکیوبیشن سینٹرز قائم کرکے Start-upsکو معاونت فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ امن اور بہتر مستقبل کو فروغ دیا جاسکے۔اس سال Momentum 18میں پاکستان بھر سے 300سے زائد اسٹارٹ اپ حصہ لے رہیں جو اپنے آئیڈیازاور اسٹریٹجیز پیش کریں گے۔ اس دو روزہ کانفرنس میں تقریباً 50 پیشہ ور اور انٹریپرینیورز کامیاب اسٹارٹ اپس اور ایک انٹریپرینور کے طور پر بقا کے موضوع پرورکشاپس اور سیمینارز منعقد کریں گے۔