یورو کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی

348

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا رجحان رہا 

کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 110.55روپے سے بڑھ کر110.56روپے اور قیمت فروخت110.65روپے سے بڑھ کر110.66روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 111.40روپے سے بڑھ کر111.50روپے اور قیمت فروخت 111.70روپے سے بڑھ کر111.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 137.50روپے سے کم ہو کر136.80روپے اور قیمت فروخت139روپے سے کم ہو کر138.30روپے ہو گئی اسی طرح25پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 155.25روپے سے گھٹ کر155روپے اور قیمت فروخت 156.75روپے سے گھٹ کر156.50روپے پر آ گئی

mm
قاضی جاوید سینئر کامرس رپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com