ویرات کوہلی ون ڈے میں زیادہ رنز بناکر تاریخ رقم کردی

133
سنچورین : بھارتی کپتان ویرات کوہلی کاجنوبی افریقا کے خلاف سنچری بنانے کے بعد منفرد انداز
سنچورین : بھارتی کپتان ویرات کوہلی کاجنوبی افریقا کے خلاف سنچری بنانے کے بعد منفرد انداز

سینچورین (جسارت نیوز) بھارتی ٹیم کے کپتان اورا سٹار بلے باز ویرات کوہلی کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں کیریئر کی 35ویں سنچری داغ کر کئی سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے، انہوں نے باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی روہت شرما کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 491 رنز بنا رکھے تھے، کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی گئی 6ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3 شاندار سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 558 رنز بنا کر سنگ میل عبور کیا، سیریز میں بطور کپتان زیادہ رنز بنا کر جارج بیلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بیلی نے 2013-14ء میں بھارت کے خلاف سیریز میں 478 رنز بنائے تھے، اس کے علاوہ تیز ترین 9500 رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی پا لیا، انہوں نے 200 اننگز میں سنگ میل عبور کیا، ویلیئرز نے 215 اننگز میں 9500 رنز مکمل کئے تھے، اس کے ساتھ ساتھ وہ بطور قائد 13 سنچریاں بنا کر ویلیئرز کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، کوہلی نے صرف 49 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا، رکی پونٹنگ کو بطور قائد زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے جنہوں نے22 سنچریاں بنا رکھی ہیںِِ، اس کے علاوہ کوہلی جنوبی افریقا کے خلاف اس کی سرزمین پر باہمی سیریز میں 3 سنچریاں بنا کر سابق انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن کے ہمسر بن گئے ہیں۔
، پیٹرسن نے 2005ء میں پروٹیز کے خلاف سیریز میں 3 سنچریاں بنائی تھیں۔