کینیڈاسے آئے ادیب وصحافی شعیب صادق کے ساتھ ایک شام

493
تحریک نفاذاردو کی شام اردو میں صدرنسیم شاہ ،سابق سفیر جمیل احمدخان کویادگاری شیلڈپیش کررہے ہیںتحریک نفاذاردو کی شام اردو میں صدرنسیم شاہ ،سابق سفیر جمیل احمدخان کویادگاری شیلڈپیش کررہے ہیں
تحریک نفاذاردو کی شام اردو میں صدرنسیم شاہ ،سابق سفیر جمیل احمدخان کویادگاری شیلڈپیش کررہے ہیں

کراچی (پ ر) تحریک نفاذ اردووصوبائی زبان کی طرف سے کینیڈامیں مقیم معروف پاکستانی صحافی اورافسانہ وناول نگار شعیب صادق کے ساتھ ایک شام تکریم وپذیرائی منعقد کی گئی جس کی صدارت عرب امارات میں پاکستان کے سابق سفیر جمیل احمد خان نے کی ۔مہمان خصوصی کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک تھے ۔اس موقع پرتحریک کے صدر سید نسیم شاہ نے کہاکہ آج کی شام تحریک کی 154ویں شام ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک گزشتہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے قائد اعظم کے اعلان اوردستورپاکستان کے فرمان کے تحت پاکستان میں نفاذاردو کے لیے سرگرم ہے انہوں نے کہاکہ تحریک کے تحت اکابرین زبان اردو کے اعزاز میں تکریمی وتہذیبی نشستیں منعقد کی جاتی رہتی ہیں اورآج کی یہ شام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تقریب کے مہمان خصوصی احمد ملک نے اردوکی اہمیت اورافادیت اجاگر کرتے ہوئے اس کوصیحح اورجائز مقام دینے کامطالبہ کیا اورشعیب صادق کی تحریر وں کوزبان و ادب کی خدمت کاایک موثر ذریعہ قراردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمدخان نے سول سروس اورسفارت کاری کے حوالے سے بڑی معلوماتی ‘فکرانگیز اورگفتگو کی ،انہوں نے کہا کہ اردو دنیا بھرمیں رابطے کی زبان ہے اورجتناجلد ملک میں قومی اورسرکاری سطح پرنفاذعمل میںآئے اتناہی بہترہے ۔