روسی صدر کی شاہِ اردن سے ملاقات شامی بحران پر گفتگو

85
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شاہِ اردن عبداللہ دوم تبادلہ خیال کر رہے ہیں
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شاہِ اردن عبداللہ دوم تبادلہ خیال کر رہے ہیں

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روسی صدر ولا دیمیرپیوٹن نے اُردن کے فرماں روا عبداللہ دوئم سے ماسکو میں ملاقات کی۔ خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ اُردن کے ساتھ ہمارے سفارتی تعلقات کو 55 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دوسری جانب شاہ عبداللہ نے شام میں روس کے کردار کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اُردن جنوبی شام میں قیام امن کے حوالے سے سیاسی کوششوں میں مثبت پیش رفت کے لیے روس سے تعاون کا خواہاں ہے۔