ڈیجیٹل مارکیٹنگ آئی بیکس گلوبل اور جوبلی جنرل انشورنس میں معاہدہ

75
ڈیجیٹل مارکیٹنگ جوبلی انشورنس اور آئی بیکس کے درمیان معاہدے کے موقع پر طاہر احمد ،ندیم الٰہی اور دیگر کا گروپ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ جوبلی انشورنس اور آئی بیکس کے درمیان معاہدے کے موقع پر طاہر احمد ،ندیم الٰہی اور دیگر کا گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیجیٹل مارکیٹنگ جوبلی جنرل انشورنس اور آئی بیکس گلوبل (A-TRG)کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل مارکیٹنگ جوبلی جنرل انشورنس کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے اپنی خدمات فراہم کرے گی اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان ایگریمنٹ سائن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں جوبلی جنرل انشورنس کے منیجنگ اور چیف ایگزیکٹو طاہر احمد آئی بیکس گلوبل کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم الٰہی و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر طاہر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس صارفین کو جدید خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے آئی بیکس کے ذریعے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے شہریوں کو سہولتیں فراہم ہوں گی انہوں نے مزید کہا کہ انشورنس کے سلسلے میں ملک میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے یورپی ممالک کی نسبت پاکستان میں انشورنس کی افادیت کے حوالے سے شعور کم ہے اس سلسلے میں جوبلی اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ آئی بیکس گلوبل کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جوبلی انشورنس جیسے بڑے ادارے کے ساتھ کام کرنے کا موقع دستیاب ہوا ہے آئی بیکس گلوبل کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں لیڈر شپ کا اعزاز حاصل ہے ملک میں آن لائن صارفین کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے۔