سوئی سدرن نے سی این جی اسٹیشنز کے گیس چوروں کے خلاف کاروائی کاآغاز کردیا

321

حیدر آباد میں مختلف سی این جی اسٹیشنز پر چھاپے، 3 سی این جی اسٹیشنز سیل 
کاؤنٹر گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ کے تحت چھاپہ مار کاروایوں کا سلسلہ مزید تیز کیا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی
کراچی:  سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر لیا ہے۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوری روکنے کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشن ( سی جی ٹی او) حیدر آباد کے علاقے میں گیس کی بندش والے دنوں میں گیس چوری کر کہ سی این جی اسٹیشنز کھولے رکھنے والے مالکان کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 3 سی این جی اسٹیشنزکو سیل کردیا ہے۔ سیل ہونے والی سی این جی اسٹیشنز میں میسرز اکبر سی این جی اسٹیشن، ماشااللہ سی این جی اسٹیشن اور یونائیٹیڈ فلنگ اسٹیشن ہالا ناکہ شامل ہیں۔
سیل کی ہوئی سی این جی اسٹیشنز کو پہلے مرحلے میں 48 گھنٹے تک بند کر دیا گیا ہے جب کہ ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے ایسا غیر قانونی عمل جاری رکھا گیا تو ان کی سی این جی اسٹیشنز کو سزا کے طور بندش کا دورانیہ بڑھایا جا ئیگہ۔
ایس ایس جی سی کی جانب سے سیل کی کی گئی سی این جی اسٹیشنز پر کاؤنٹر گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ کہ تحت لوڈ چیکنگ کے بعد اماؤنٹ چارج کیا جائے گا۔
دوسری جانب حیدر آباد اور جامشورے کہ اطراف میں بھی کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشن ( سی جی ٹی او) کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی جاری رکھی جہاں گھریلو کسٹومر ڈومیسٹک کنیکشن کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کر رہے تھے۔ ایسے کسٹومرز کا کنیکشن کاٹ دیا گیا ، اور لوڈ کے حساب سے رکوری چارج کردی گئی۔ ان کو ہدایت بھی کی گئی کہ ایسے کمرشل کسٹومرز آر ایل این جی پر اپنے کنکشن کے لیے درخواست دیں ۔
ایس ایس جی سی نے ایک بار پھرگیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا ایادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ گیس کی چوری روکنے میں کمپنی کی مدد کریں ۔

mm
قاضی جاوید سینئر کامرس رپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com