ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب ڈالر کی سطح سے گر گئے

293

کراچی:بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر19ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گر گئے ہیں

۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 19ارب18کروڑ ڈالرز کی سطح سے گر کر18ارب96کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئی ہے ،مرکزی بینک کے ذخائر بھی22کروڑ67لاکھ ڈالرز کمی سے 13ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر12ارب83کروڑ39لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1کروڑ19لاکھ ڈالرز کے معمولی اضافے سے 6ارب13کروڑ42لاکھ ڈالرز کی سطح پر موجود ہیں

،گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں22کروڑ67لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں جس کے نتیجے میں مجموعی اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔

mm
قاضی جاوید سینئر کامرس رپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com