عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی سماعت کے لیے 6بنچ تشکیل دیدیے گئے 

443

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں یکم جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مختلف سول، فوجداری اور آئینی معاملات سے متعلق متعدد مقدمات کی سماعت کے لیے 6 بنچ تشکیل دے دیے گئے۔ چیف جسٹس آف  پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کے علاوہ مارگلہ اور لورا کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی اور اسٹون کرشنگ کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ قتل، اقدام قتل اور نیب مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل 2رکنی بنچ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں بحریہ فاؤنڈیشن کو دی گئی زمین کے ریکارڈ میں گھپلوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل 2رکنی بنچ میں قتل کے مقدمات کے ملزمان کی ضمانت کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت ہو گی۔