متحدہ لندن کے 3کارکنوں کو 23برس قید وجرمانے کی سزا

398

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ایم کیوایم لندن کے تین کارکنوں کو 23 سال قید کی سزا سنادی۔ سیشن جج ملیر نے ملزمان انڑ حسین،آصف اور خرم شہزاد کو سزا سنائی پولیس کے مطابق25 فروری2017ء کو جعفر طیار کے قبرستان سے مجرموں کو گرفتار کیا تھا مجرموں کے کٹ بیگ سے خطرناک ہتھیار برآمد کیے، مجرموں کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ مجرموں کا تعلق ایم کیو ایم لندن عسکری ونگ سے ہے، عدالت نے فی کس5 ہزار روپے جرمانہ بھی عاید کیا ہے، مجرموں کے خلاف تھا نہ ملیر سٹی میں مقدمات درج تھے۔علاوہ ازیں کراچی کی مقامی عدالت میں لیاری گینگ وار عزیر جان بلوچ گروپ کے بد نام زمانہ ٹارگٹ کلر جاوید پیٹرول والا کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم جاوید عرف پیٹرول والا نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ،ملزم کے خلاف تھانہ چاکیواڑہ میں قتل اقدام قتل،اغواہ برائے تاؤ ان اور نا جائز اسلحہ کے مقدمات ہیں،ملزم قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں اشتہاری تھا، ملزم گینگ وار چاکیواڑہ کا کمانڈر تھا، ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ،تفتیشی افسر نے ملزم کے خلاف چالان جمع کرا دیا،عدالت نے چالان پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔