سندھ زرعی یونیورسٹی میں 10روزہ فٹسال کیمپ کا انعقاد

382

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جاری 10 روز ہ فٹسال کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کا گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید اسعد زبیر نے دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی ‘اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام میں فٹسال کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ لگانا قابل تحسین ہیں اس سے طلبہ کو فٹسال کھیل سے متعلق آگاہی حاصل ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو چاق و چوبند رکھتا ہیں فٹسال کھیل کے کوچ شاہد ولی۔غیاث الدین نے کہا کہ اس کیمپ میں ٹنڈوجام سمیت میرپورخاص حیدرآباد ٹنڈوالہیار کے مختلف اسکولوں کے طلبہ کو فٹسال کھیل سے متعلق ٹریننگ دی جا رہی ہیں .