نوویک اور نڈال موبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے باہر

591

ا سٹار سربین کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کی فٹنس مسائل کے باعث ٹینس کورٹس میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی، جوکووچ انجری کے باعث ابوظہبی میں ہونے والے موبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 12 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن جولائی کے بعد ابھی تک ٹینس کورٹس میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیے، انہوں نے موبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے کورٹس میں واپسی کرنی تھی

19-1

تاہم انجری کے باعث انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ انجری مسائل کے باعث ان کی آئندہ ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ 30سالہ سربین اسٹار نے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنے پر بے حد مایوسی ہوئی‘ دوسری طرف شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے لیکن وہ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے پر عزم ہیں۔ 31سالہ نڈال گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے پہلے ہیموبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ اور اب انہوں نے برسبین انٹرنیشنل ایونٹ میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ طویل سیزن کھیلنے کے بعد اور گھٹنے کے 100 فیصد ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میں ابھی کھیلنے کیلیے مکمل طور پر تیار نہیں اس لیے برسبین ٹینس سے دستبرداری اختیار کی ہے تاہم میں آسٹریلین اوپن میں بھرپور شرکت کیلیے پر جوش ہوں، میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مزید ٹائٹلز اپنے نام کروں۔